۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
احتجاج

حوزہ/ دنیا کے باضمیر اور غیرتمند انسانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل اور اس کے حامی درندوں اور مفسدوں کی ہر فورم پر مذمت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا نظیر احمد بہشتی چیئرمین مجلس نظارت المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ مقیم قم المقدسہ ایران نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ استعماری اور صیہونی خونخوار درندے ایک بار پھر مظلوم فلسطینیوں کا خون بہانے کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں، مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت پامال، سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ دنیا کے باضمیر اور غیرتمند انسانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل اور اس کے حامی درندوں اور مفسدوں کی ہر فورم پر مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ایک ملت کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے  دنیا کے مظلوموں کا مسئلہ ہے۔ ہم اسرائیل کے اس سفاکانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مزید کہا کہ علاقہ کے ضمیر فروش مسلم حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اتنے مظالم ہوتے ہوئے دیکھ کر بھی وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، ظلم کا باب اک دن بند ہونا ہے اور ظالم کے ساتھ خاموش تماشایوں کو بھی نشان عبرت بننا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .