۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سندھ بھر میں بعد نماز جمعہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کامران رضا سومرو نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ، عالمی دہشتگرد اسرائیل کا فلسطینیوں پر دہشتگردی کرنے کے انسان دشمن عمل پر عالمی اداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اس کو جلد سے جلد روکا جائے، اگر دنیا میں امن کے فوری اقدام نہ کیا گیا تو اس ظلم کی آگ میں یہ طاغوتی قوتیں بہت جلد جلتی ہوئی نظر آئیگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں بعد نماز جمع فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے اور ریلی نکالی گئیں۔

تصویری جھلکیاں:  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں بعد نماز جمعہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کامران رضا سومرو نے کہا کہ فلسطینیوں پر کئے جانے والے مظالم پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے فلسطین کی ہمایت کرتے ہوئے مزید بیان میں کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ، عالمی دہشتگرد اسرائیل کا فلسطینیوں پر دہشتگردی کرنے کے انسان دشمن عمل پر عالمی اداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اس کو جلد سے جلد روکا جائے، اگر دنیا میں امن کے فوری اقدام نہ کیا گیا تو اس ظلم کی آگ میں یہ طاغوتی قوتیں بہت جلد جلتی ہوئی نظر آئیگی۔

اسیلئے آج بعد نماز جمعہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر اس غاصب یہودی ریاست کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کروائیں اور زندہ ضمیر ہونے کا ثبوت دیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .