۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت سنی العقیدہ ہے مگر پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے شیعہ مسلمانوں نے تحریک چلا کر طاغوتی قوتوں کی طرف سے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت سنی العقیدہ ہے مگر پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے شیعہ مسلمانوں نے تحریک چلا کر طاغوتی قوتوں کی طرف سے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شعائر اللہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ۔ اس پر کسی مکتب فکر کی اجارہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری جمعہ کوعالمی یوم القدس منانا امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے حکم کی تعمیل ہے ۔شعائر اللہ کی حفاظت اور تعظیم حکم قرآن ہے۔مسجد الاقصیٰ بیت المقدس اور فلسطین میں مدفون انبیاءعلیہم السلام اور مقدسات اسلام کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ان شاءاللہ اسے خوب نبھائیں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .