۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسرائیل کی فلسطینیوں سے دشمنی، اسکول ہی توڑ ڈالا

حوزہ/ اسرائیل غیرقانونی طور پر مقبوضہ فلسطین میں اپنی مسمار کرنے کی پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اسکول کو تباہ کردیا، جبکہ ایک فلسطینی کنبہ کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، قابض صہیونی حکومت نے زیر تعمیر اسکول پر حملہ کرکے اسے مسمار کردیا۔

یہ اسکول بیت المقدس شہر کے شمال مشرق میں، شہر اناتا اور شافات کیمپ کے درمیان واقع سلام محلہ میں واقع تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ اسکول شافات کیمپ کے رہائشی صالح القوم کا تھا، جو اس اسکول کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے برسوں سے اسرائیلی اداروں کے چکر لگا رہے تھے، اور ہر بار اسرائیلی حکومت انھیں لائسنس دینے سے انکار کرتی رہی، اور آخر کار اسرائیلی بلڈوزرز نے اسے گرا دیا۔

میڈیا کے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کے انہدام کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے بیشتر مکانات اور ادارے خاص طور پر مغربی کنارے اور بیت المقدس محلوں کو تباہ اور برباد کردیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .