۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تظاهرات اردن و لبنان برای قدس

حوزہ/اردن اور جنوبی لبنان کے عوام نے وسیع پیمانے پر قدس شریف اور فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردن میں قدس اور اہل فلسطین کے حق میں جوانوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

اردن کے دارالحکومت شہر عمان میں منعقد ہونے والی احتجاجی ریلیوں میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے قدس اور اہل فلسطین پر جاری جارحیت کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے مقاومت اور مزاحمت کی حمایت کے سائے میں قابض صہیونیوں کو قدس سے بہت جلد بے دخل کرنے پر زور دیا۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر پر اسرائیلی نسل پرستانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کیلئے،اسرائیلی جارحیت اور نسل پرستی کے اقدامات کے خلاف مؤثر بین الاقوامی کارروائی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی قانون کے مطابق، جارحیت کو روکنے کے لئے اسرائیلی حکام کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ قدس ہمارے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے اور قدس کے خلاف کسی بھی جارحیت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہو گی۔

جنوبی لبنان میں مظاہرہ
 
شہر صور لبنان کے فلسطینی کیمپوں سمیت مختلف فلسطینی جماعتوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں جنوبی لبنان میں عوام کے جمع غفیر نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ہے۔

مظاہرین میں مرد و زن اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، خواتین اور بچوں نے کیمپ کی مختلف شاہراہوں پر فلسطینی پرچم لئے فلسطین اور قدس کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا۔

قابض اسرائیلی حکومت کی افواج نے باب عامود اسکوائر پر موجود فلسطینیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر شدید زد و کوب کیا ہے۔

اسرائیلی شدید جارحیت کے باوجود، اہل قدس مسجد اقصی میں موجود رہے اور قابض صہیونیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .