۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سکردو

حوزہ/ جسطرح امریکہ کو  عراق و شام اور یمن میں  شکست کا سامنہ کرنا پڑا ہے اسی طرح اسرائیل کا بھی فلسطین میں انجام ہوگا۔ درحقیقت رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق اسرائیل آخری سسکیاں لے رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے پشتیبان عالمی سامراج امریکہ کے خلاف اور شجاع فسلطینی عوام کی حمایت میں آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے 16مئی ۔یوم  مردہ باد امریکہ، کی مناسبت سے یادگار شہداء سے جامع مسجد سکردو و جامع مسجد سے حسن سدپارہ چوک و حسن سدپارہ چوک سے یاد گار شہداء تک بائیک ریلی نکالی گئی ۔یاد گار شہدا پہنچ کر احتجاجی جلسہ کیا گیا جلسہ سے آغا علی رضوی،شیخ رضا بہشتی اور شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کیا۔

علمائے کرام نے غاصب اسرائیل کی بھر پور مذمت کی اور مظلوم فلسطینوں کی حمایت کا اظہار کیا اور بیان کیا کہ جس طرح امریکہ کو  عراق و شام اور یمن میں شکست کا سامنہ کرنا پڑا ہے اسی طرح اسرائیل کو فلسطین میں بھی بہت جلد اسکا یہی انجام ہوگا۔درحقیقت رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق اسرائیل آخری سسکیاں لے رہا ہے۔ آخر میں جلسہ کا اختتام دعائے امام زمانہ سے کیا گیا 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .