۷ مرداد ۱۴۰۰ | Jul 29, 2021
حجت الاسلام محمد باقر محمدی لائینی - امام جمعه نکا

حوزہ / ایران  کےصوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ملت ایران نے رمی کے ذریعہ بڑے شیطان امریکہ کو بھگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا: بہترین رمی بین الاقوامی نعرہ مردہ باد امریکہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین محمد باقر محمدی لائینی نے نماز عید قربان کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا عید قربان کی مناسبت سے مسلمانان عالم کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: اس سال حجاج کرام گزشتہ سالوں کی طرح خانہ کعبہ کا طواف نہیں کر سکے اور بہت سارے مسلمان حج بیت اللہ کی سعادت سے محروم رہے ہیں۔ لیکن بیت اللہ کا رب ہر جگہ موجود ہے۔

انہوں نے حج کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: طاقت اور قدرت کے طالب شیاطین کو ہر جگہ سے دور بھگایا جا سکتا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے کہ دنیا کو تاراج کرنے والے شیاطین سے دوری اختیار کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد لائینی نے آخر میں کہا: ملت انقلاب اسلامی نے رمی کے ذریعہ بڑے شیطان امریکہ کو بھگا دیا ہے اور بہترین رمی بین الاقوامی نعرہ مردہ باد امریکہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
7 + 4 =