۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مؤسسہ حضرت امام علی رضا (ع) نجف اشرف میں "رسالت کا آخری پھول" کتاب کا رسم اجرا

حوزہ/ موسسہ حضرت امام علی رضاعلیہ السلام نجف اشرف کے بانی و مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد مہدی زیدی پھندیڑوی نے اپنے خطاب میں فرمایا پوری دنیا میں ظلم ہو رہا ہے اور کوئی مظلوم کی طرفداری کرنے والا نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ نے اپنے وقت کے امام کو پہچانہ نہیں لہذا ایسی کتب و تقریروں کی ضرورت ہے جس سے لوگوں کو ہدایت مل سکے اسی وجہ سے ہم نے جویندگان معرفت کی خدمت میں "رسالت کا آخری پھول" ادارہ قرآن و اہل البیت  زیر نگرانی موسسہ امام علی رضا علیہ السلام نجف اشرف کی کاوشوں سے پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علماء و فضلاء نجف اشرف کے ہاتھوں سے ہوا جن میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نور محمد ثالثی صاحب قبلہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید ضامن جعفری صاحب قبلہ، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عابس خان صاحب قبلہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد مہدی زیدی صاحب قبلہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید تحریر صاحب قبلہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید قائم حیدر صاحب قبلہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید اظہار صاحب قبلہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید نعیم صاحب قبلہ اور حجۃ الاسلام و المسلمین سید رجب علی صاحب قبلہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

کتاب کے  مؤلف حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نور محمد ثالثی صاحب نے امام عصر علیہ السلام کی معرفت کے گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کا مطالعہ کرکے  امام کے واقعی مقام سے نا آشنا افراد بھی آشنا ہو سکیں گے۔ مؤلف کتاب حجۃ السلام والمسلمین نورمحمد ثالثی صاحب نے اپنی تقریر میں ضرورت و اہمیت کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے ادارہ امام علی رضا علیہ السلام اور ان افراد کا جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا شکریہ ادا کیا۔

نیز انہوں نے حجۃ الاسلام و المسلمین سید رضی حیدر صاحب قبلہ پھندیڑوی حضرت دہلی، آیۃ اللہ سید محمود بحر العلوم میر دامادی مدظلہ العالی اصفہانی، ڈاکٹر علامہ سید ارتضی حسین نقوی صاحب بانی ادارہ قرآن واہل البیت علیہم السلام امریکہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محسن عباس صاحب قبلہ پھندیڑوی اور محترمہ سیدہ نفیس فاطمہ یوسف صاحبہ امریکہ سرپرست اعلیٰ علی اینڈ سجاد زائرین فاؤنڈیشن نجف اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے قیمتی پیغامات اور تقریظات سے کتاب کو زینت بخشی ہے اللہ ان سب کو صحت و سلامتی عطافرمائے۔ اس تقریب میں کافی تعداد میں علماء  فضلاء و طلاب نے شرکت کی۔ 

آخر میں موسسہ حضرت امام علی رضاعلیہ السلام نجف اشرف کے بانی و مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد مہدی زیدی پھندیڑوی نے اپنے خطاب میں فرمایا پوری دنیا میں ظلم ہو رہا ہے اور کوئی مظلوم کی طرفداری کرنے والا نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ نے اپنے وقت کے امام کو پہچانہ نہیں لہذا ایسی کتب و تقریروں کی ضرورت ہے جس سے لوگوں کو ہدایت مل سکے اسی وجہ سے ہم نے جویندگان معرفت کی خدمت میں "رسالت کا آخری پھول" ادارہ قرآن و اہل البیت  زیر نگرانی موسسہ امام علی رضا علیہ السلام نجف اشرف کی کاوشوں سے پیش کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اثر مذکور قارئین  کے لیے مفید اور آخری حجت امام عصر کی معرفت کا سبب قرار پائے گا۔ خدا وند متعال سے دعا ہے کہ حجة الاسلام والمسلمین نور محمد ثالثی صاحب کو مزید زور قلم عطا فرمائے۔ نیز ادرہ کےمعاونین: مولانا سید رضی حیدر صاحب ایران کلچر ہاؤس دہلی، مولانا سید شعیب رضا زیدی صاحب قبلہ نجفی،  مولانا سید حیدر عباس صاحب قبلہ نجفی، جناب کامران زیدی صاحب امریکہ، محترمہ یشفین صاحبہ پاکستان، محترمہ نفیس فاطمہ صاحبہ امریکہ، محترمہ نوشابہ زیدی صاحبہ پاکستان اور محترمہ تنویر فاطمہ سانگلی کی مزید توفیقات میں اضافہ کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ ادارہ کی مدد میں اللہ کی رضا کے لیے کوشا رہتے ہیں۔

آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد مہدی زیدی صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں بانی ادارہ قرآن واہل البیت علیہم السلام امریکہ اور اسی طرح علی اینڈ سجاد زائرین فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • حسن مہدی IQ 00:34 - 2021/06/19
    0 0
    ماشاءاللہ
  • علی مہدی IQ 00:35 - 2021/06/19
    0 0
    خدا قبول فرمائے