۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ شفقت شیرازی کی نمائندہ ولی فقیہ عراق آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات

حوزہ/ علامہ شفقت شیرازی نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی نظام ولایت کے ساتھ عقیدت و ارادت کا اظہار کیا جس پر نمائندہ خاص نے پاکستانی تشیع اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراق میں ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خاص جناب آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات کی۔

علامہ شفقت شیرازی نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی نظام ولایت کے ساتھ عقیدت و ارادت کا اظہار کیا جس پر نمائندہ خاص نے پاکستانی تشیع اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے پاکستانی قوم بالخصوص ملت تشیع کی پائیدار ترقی اور امن کے لیے سیاسی ، سماجی اور مذہبی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ 

شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت اور پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی نے ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .