۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ جس طرح حکومت نے دیگر سانحات میں دہشت گردوں کو سزا دی ہے تو اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو بھی سزا ملنی چاہیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا کر لواحقین کو جلد از جلد انصاف فراہم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے سانحہ امام بارگاہ علی رضا کی 17ویں برسی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے آج تک سانحہ امام بارگاہ علی رضا ودیگر مساجد و امام بارگاہوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار نہیں ہوسکے سزا دینا تو دور کی بات ہے اگر کسی واردات کے مجرم گرفتار بھی ہوئے تو کچھ ہی عرصے میں رہا ہو گئے یا رہا کروا دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے آج کے دن نماز مغرب کے وقت بارگاہ علی رضا میں دھماکا کر کے درجنوں نمازیوں کو شہید کردیا تھا جن کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ کے حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے مگر ابھی تک انصاف فراہم نہ کرنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مولانا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح حکومت نے دیگر سانحات میں دہشت گردوں کو سزا دی ہے تو اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو بھی سزا ملنی چاہیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا کر لواحقین کو جلد از جلد انصاف فراہم کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .