حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المنتظر کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی سے علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔ علامہ عارف واحدی نے علامہ سید ریاض حسین نجفی سے ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملی و مذہبی امور پر بھی مشاورت کی۔ ملاقات میں دینی مدارس کے امتحانات، یکساں قومی نصاب پر تحفظات سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں عزاداروں کے خلاف درج ہونے والے بلاجواز مقدمات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔