۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
وقف پراپرٹیز ترمیمی ایکٹ (اوقاف بل)

حوزہ/آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں 40 دینی وسیاسی اور رفاہی اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وقف پراپرٹیز ترمیمی ایکٹ 2020 (اوقاف بل) کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ پیر عبدالخالق القادری نائب صدر پی ایم ایل (ایف) وامیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کی سرپرستی اور صدر نظام مصطفی پارٹی میاں خالد حبیب الٰہی کی زیرصدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں 40 دینی وسیاسی اور رفاہی اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وقف پراپرٹیز ترمیمی ایکٹ 2020 (اوقاف بل) کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

آل پارٹیز کانفرنس میاں خالد حبیب الہی کی زیرصدارت ڈیرہ میاں سعید وحدت روڈ منعقد ہوئی جس میں ملک کی 40 دینی وسیاسی جماعتوں کے سربراہ ونمائندے شریک ہوئے جن میں مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق القادری،بزرگ سنی رہنما پاکستان فریڈم موومنٹ کے آرگنائزر سید شفیق احمد شاہ توکلی،مسلم لیگ ضیاء کے صدر سابق وزیر اعجاز الحق، سابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات بھیرہ شریف،امت واحدہ پاکستان کے چیئرمین علامہ امین شہیدی،اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پی ٹی آئی مشائخ ونگ کے صدر سید حبیب عرفانی،میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے ،منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر،ممتاز سماجی شخصیت میاں محمد سعید ڈیرے والے ،پیر سید فراز شاہ مشہدی صدر پاکستان فریڈم موومنٹ پنجاب المصطفے ۱ ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی رہنما محمد نواز کھرل،جے یو پی ناظم اعلیٰ سید صفدر شاہ گیلانی، پاکستان مسلم الائنس کے امان اللہ پراچہ،شیخ الحدیث مفتی محب اللہ نوری بصیرپور۔ پیر سید رشید احمد شاہ آستانہ عالیہ ٹوبہ قلندر بہاولنگر۔ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سیداحسان احمد گیلانی۔ مرکزی جماعت اہل پنجاب کے امیر پیر سید ارشد حسین گردیزی۔ ڈاکٹر فرزانہ نزیر مسلم لیگ آزاد کشمیر۔ لاہور ہائی کورٹ بار۔ مسلم لیگ جونیجو۔ لاہور بار۔ ختم نبوت الائنس۔ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں وقف پراپرٹیز ایکٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور کہا اگر فیٹف کے مطالبات کے پیش نظر ترامیم ضروری ہیں تو 1860 کے ایکٹ میں کر لی جائیں۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو انکا حق دیا جائے ۔میاں خالد حبیب الہی صدر نظام مصطفیٰ پارٹی نے کہا کہ یو این او سے ہمارا مطالبہ ہے کہ نیتن یاہو اور مودی عالمی دہشت گرد قرار دے کر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے ۔پیر عبدالخالق القادری نے کہا کہ انڈیا کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور اسرائیل مسجد اقصٰی کے تقدس کو پامال کر رہی ہے ۔کانفرنس سے پیر سید حبیب عرفانی ، پیر سید فراز شاہ مشہدی نے بھی خطاب کیا شرکا نے مزارات اولیاء کو بھی زائرین کے لیے کھولنے کامطالبہ کیا۔ پیر عبدالخالق القادری کی خصوصی دعا کے ساتھ کانفرنس کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .