۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محمد محفوظ مشہدی

حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدر نے واضح کیا ہے کہ سیدہ کائنات خاتون جنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ نہ کرنے تک معافی ممکن نہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر مولانا سید محمد محفوظ مشہدی نے واضح کیا ہے کہ سیدہ کائنات خاتون جنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ نہ کرنے تک معافی ممکن نہیں ۔ اہل سنت علماء و مشائخ سیدہ کائنات کی ناموس پر جان قربان کرنے کوبھی تیار ہیں۔

محفوظ مشہدی نے کہا کہ ناموس آل رسول کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران امیر جماعت اہل سنت مولانا میاں عبدالخالق بھرچونڈی شریف سے بھی ملاقات کی اور آستانہ عالیہ کی تحریک پاکستان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفی کے قیام کے لئے متحرک کردار ادا کیا۔بھرچونڈی شریف کے بزرگوں کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر واجد علی گیلانی نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف نے سب سے پہلے خاتون جنت کی گستاخی پر آواز بلند کی اور واضح کیا کہ آل رسول کی ناموس کے لئے جان بھی قربان کرسکتے ہیں ، گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔

واجد علی گیلانی کی پیش کردہ قرارداد کو منظور کرلیا گیا جس میں اسلام کے فروغ اور ناموس رسالت کے لئے خدمات سرانجام دینے پرپیر عرفان شاہ مشہدی، آصف شاہ گیلانی،پیر پگاڑو کے پیر و مرشد صاحبزادہ محمود النبی قادری، صاحبزادہ سائیں اسرا،دیوان احمد مسعود چشتی اور دیگر آستانوں کے گدی نشینوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے سیدہ کائنات کے گستاخوں کوبے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .