۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ 12 دن کی جنگ میں حماس نے دنیا کی چھٹی بڑی فوجی طاقت کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اگر تمام مسلمان متحد ہو جائیں اور دینِ اسلام کی طاقت کا ادراک کر لیں تو اسرائیل جیسی طاقتیں بے اثر ہوسکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں ملک کی چالیس سے زائد مذہبی، سیاسی جماعتوں اور رفاعی اداروں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین ِاسلام مستقبل میں یورپی ممالک میں پھیلنے والا سب سے بڑا مذہب ہوگا، مستقبل اسلام کا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 دن کی جنگ میں حماس نے دنیا کی چھٹی بڑی فوجی طاقت کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اگر تمام مسلمان متحد ہو جائیں اور دینِ اسلام کی طاقت کا ادراک کر لیں تو اسرائیل جیسی طاقتیں بے اثر ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کے مابین جنگ کے دوران او آئی سی کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا اسلامی ممالک نے محض قرار دادیں پاس کیں، جو بے سود ثابت ہوئیں۔ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل کو بے بس کر دیا اور فلسطینی مزاحمت کو فتح نصیب ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .