۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
میزائل

حوزہ/ گلوبل فائر پاور نے ایران کو دنیا کی 14ویں فوجی طاقت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فوجی طاقت کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت دنیا میں 14ویں نمبر پر آگیا ہے، گلوبل فائر پاور نے ایران کو دنیا کی 14ویں فوجی طاقت قرار دیا ہے۔

دنیا کے ممالک کی فوجی طاقت کی درجہ بندی کرنے والی ایک خصوصی فوجی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے ایران کو فوجی طاقت کے لحاظ سے دنیا کا چودہواں ملک قرار دیا ہے۔

60 سے زائد پیرامیٹرز کی بنیاد پر 145 ممالک کی فوج کی درجہ بندی کرنے والی اس ویب سائٹ نے ثابت کیا ہے کہ اس وقت ایران فوجی طاقت کے لحاظ سے دنیا میں بہت آگے پہنچ چکا ہے۔

گلوبل فائر پاور کی فہرست میں فوجی طاقت کے لحاظ سے دنیا کے دس بڑے ممالک درج ذیل ہیں:

امریکہ، روس، چین، ہندوستان، جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان، ترکی، پاکستان اور اٹلی۔ ایران اس فہرست میں 14ویں نمبر پر ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ برسوں میں دفاع اور سلامتی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے، یہ ایسی پیش رفت ہے جسے پوری دنیا میں قبول کیا جا رہا ہے، اس وقت ایران ڈرونز بنانے میں دنیا میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، اسی طرح ایران آبدوزیں بنانے میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے، 8 سالہ جنگ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو بہت کچھ سکھایا جن میں سے ایک ملکی سطح پر دفاعی سازوسامان تیار کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .