۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جنرل آشتیانی

حوزہ/ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی کا کہنا ہے کہ ایران طاقت کی اس سطح پر پہنچ گیا ہے جہاں سے کوئی اسے دھمکی نہیں دے سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی کا کہنا ہے کہ ایران طاقت کی اس سطح پر پہنچ گیا ہے جہاں سے کوئی اسے دھمکی نہیں دے سکتا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے اس معلومات کی تصدیق کے دو دن بعد کہ امریکی فوج تباہ کن یو ایس ایس تھامس ہنڈر ( USS Thomas Hudner) اور F-16 اور F-35 لڑاکا طیارے خلیج فارس کے علاقے میں بھیجے گی، آشتیانی نے یہ بات بدھ کے روز تہران میں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا: امریکہ اپنے مفادات کا حصول چاہتا ہے۔ لیکن اسلامی جمہوریہ ایران طاقت کے اس درجے پر ہے کہ اسے کوئی دھمکی نہیں دے سکتا۔ ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسی بات کا اعادہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے بھی کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے ایک روز قبل جنرل باقری نے کہا تھا کہ دشمنوں نے حالیہ برسوں میں ایران کی دفاعی طاقت کو دیکھتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی آپرہشن کی دھمکیاں دینا بند کر دی ہیں۔

آشتیانی نے کہا کہ ہم اس سطح سے آگے بڑھ چکے ہیں اور اپنا علاقائی اور بین الاقوامی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .