۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شامی فوج

حوزہ/ شامی فوج نے درعا کے مضافات میں دہشت گرد گروہ داعش کے زیر استعمال ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ایک بڑے ذخیرے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

حوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے درعا کے مضافات میں دہشت گرد گروہ داعش کے زیر استعمال ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ایک بڑے ذخیرے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق درعا اور اس کے نواحی علاقوں کو غیر مسلح کرنے کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے داعش کے زیر استعمال بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

مقامی لوگوں نے اس آپریشن میں تعاون کیا اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول بندوقیں، توپ خانہ، بم، مارٹر اور دیگر بھاری ہتھیار سیکورٹی فورسز کے حوالے کئے۔

شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فوج شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے آزاد کرائے گئے علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں اور ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .