۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں آپریشن شروع کیا اور پرانے نابلس کے ایک حصے کو گھیرے میں لے لیا اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع کر دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں آپریشن شروع کیا اور پرانے نابلس کے ایک حصے کو گھیرے میں لے لیا اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع کر دیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے بیت المقدس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی ہے اور فلسطینی فوجیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

انتہا پسند افراد جمعرات کو یہودی پرچم کا دن منانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر تصادم کا خدشہ ہے، انتہا پسند صہیونیوں نے قدس پر قبضے کی یاد میں یوم پرچم کی تقریبات کا انعقاد کیا،نابلس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جھڑپوں میں آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، جھڑپوں میں کچھ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں بھی ایسی ہی کارروائیاں کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

یوم پرچم کے موقع پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ انتہا پسند صہیونی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات کی صبح اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی فوجیوں کو نماز کے لیے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .