جمعرات 12 فروری 2026 - 19:43
رمضان میں مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں؛ صہیونی حکومت کا سکیورٹی پلان سخت

حوزہ/ صہیونی حکومت کے سکیورٹی اداروں نے حکام سے کہا ہے کہ ماہِ مبارک رمضان کے دوران فوجی اقدامات میں اضافہ کیا جائے اور مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی چینل 15 نے جمعرات کے روز رپورٹ دی ہے کہ مغربی کنارے میں جارحانہ کارروائیاں رمضان کے دوران بھی "احتیاط" کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے دنوں میں مغربی کنارے سے صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، جب کہ عمر کے لحاظ سے بھی پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں کے تحت رہا ہونے والے فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

صہیونی سکیورٹی اداروں نے مغربی کنارے میں سخت پالیسی اپنانے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت گزشتہ برسوں کے برعکس رمضان میں بھی گرفتاریاں اور گھروں کی مسماری جیسی کارروائیاں معطل نہیں کی جائیں گی۔

تاہم انہی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی کنارے کے عوام پر دباؤ حد سے بڑھ گیا تو حالات کے "بگڑنے" کا خطرہ موجود ہے، جس کے نتیجے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha