۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
فلسطین

حوزہ/ اپنی مزاحمت کو تیز کرتے ہوئے فلسطینی جنگجوؤں نے 24 گھنٹوں کے اندر 25 کارروائیاں کیں، جن میں چار مقامات پر فائرنگ، دھماکہ خیز مواد پھینکنا، پیٹرول بم پھینکنا اور دو صہیونی گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اپنی مزاحمت کو تیز کرتے ہوئے فلسطینی جنگجوؤں نے 24 گھنٹوں کے اندر 25 کارروائیاں کیں، جن میں چار مقامات پر فائرنگ، دھماکہ خیز مواد پھینکنا، پیٹرول بم پھینکنا اور دو صہیونی گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں کم از کم 10 مقامات پر فلسطینیوں کی صیہونی فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔

حالیہ دنوں میں دیکھا جا رہا ہے کہ صہیونی بستیوں میں مقیم اسرائیلی فوجی اور انتہا پسند صہیونی فلسطینیوں پر مسلسل حملے اور نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں دوسری طرف فلسطینیوں کی مزاحمت بھی بہت تیزی سے مضبوط ہوئی ہے اس کی تعداد میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .