حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں سے اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
اہم بات یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ، جو مسلمانوں کے لیے تیسری مقدس ترین مذہبی جگہ ہے، کو اسلامی-فلسطینی شناخت کی مرکزی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے، صیہونی حکومت اس مقدس مسجد کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
صیہونی حکومت ایک طویل عرصے سے اسلام کی اس علامت کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن فلسطینی عوام کی استقامت اور چوکسی نے اس کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
صالح العاروری نے کہا کہ فلسطینی عوام اور مسلمانوں کے عقائد کا دفاع، توہین نہیں بلکہ باعث فخر ہے، کیونکہ صیہونی حکومت کے مظالم نے اس سرزمین کے باشندوں کو مزاحمت پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مزاحمت سے ٹکرانے کے صیہونی حکومت کے لیے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔