۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
المنتظر

حوزہ / پاکستان کے شہر لاہور میں حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل اور جامعةالمنتتظرکے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے پرچم کشائی کی۔

علامہ محمد افضل حیدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: برصغیر میں وطن عزیز پاکستان کا حصول ہمارے بزرگوں کاعظیم کارنامہ ہے اور آئندہ نسلوں کے لئے تحفہ ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔آج انڈیا میں مسلمانوں کے جو حالات ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آزادی کتنی عظیم نعمت ہے۔ اسی طرح فلسطین کے لوگ آزادی کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ملک کو بچانے کے لیے ہمیں ایک قوم بننا پڑے گا۔ ملک میں متنازعہ قانون سازی قبول نہیں۔متعصبانہ قوانین سے ملک میں فرقہ واریت اوردہشت گردی پھیلی۔ اس سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔ ہمیں ایک قوم بن کر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .