ہفتہ 15 اگست 2026 - 15:03
حوزہ علمیہ امام حسن عسکریؑ کانودر میں جشنِ آزادی کا انعقاد+تصاویر

حوزہ/ 15 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام کانودر، گجرات میں جشنِ آزادی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حوزہ کے طلاب کرام اور اساتذہ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام کانودر، گجرات میں جشنِ آزادی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حوزہ کے طلاب کرام اور اساتذہ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز امام زمانہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں نشید سے ہوا، جس کے بعد طلاب کرام نے قومی ترانے پیش کیے۔ اس موقع پر مولوی غلام علی اور مولوی ابوطالب نے معروف ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ پیش کیا، جبکہ مولوی سحر عباس نے ’’سجا دو ہندوستان‘‘ کے عنوان سے ترانہ پیش کیا۔

بعد ازاں مولوی وقار حیدر نے ’’ترنگا زندہ باد‘‘ کے عنوان سے اپنا بہترین کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے سراہا۔

تقریب کے اختتام پر حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے مدیر محترم حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا یاسین حسین عابدی نے طلاب کرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں مسلمانوں کے نمایاں کردار اور ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نئی نسل کو ملک کی آزادی اور قومی یکجہتی کی قدر کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تاریخ مسلمانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ مسلمانوں نے آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں پیش کیں۔

تقریب کے آخر میں امام زمانہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حفاظت و تعجیلِ ظہور کے لیے دعا کی گئی۔ اس کے بعد نیاز تقسیم کی گئی اور یومِ آزادی کی یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha