حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں پیغام عاشورا اور اتحاد امت اسلامی کانفرنس کا انعقاد خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران دہلی میں منعقد ہوا۔جسمیں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حامد شہریاری نے بھی شرکت کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا۔
اس کانفرنس میں سپریم کونسل کے سربراہ مولوی اسحاق مدنی اور مختلف مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور تقریریں کیں۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کے اختتام پر اس کے محور سے متعلق شعبوں میں 35 کتابوں کی نقاب کشائی کی گئی۔