منگل 18 اگست 2026 - 13:04
جلوسِ چُپ تعزیہ کے موقع پر اے ایم آر ٹرسٹ کا مفت طبی کیمپ/ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہوں گی

حوزہ/خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت اے۔ ایم۔ آر۔ میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کی جانب سے جلوسِ چپ تعزیہ (معصوم کا تعزیہ) کے موقع پر 7/, ربیع الاول 1448ھ مطابق 21 اگست 2026، بروز جمعہ کو کربلا شاہِ مرداں، جور باغ، نئی دہلی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت اے۔ ایم۔ آر۔ میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کی جانب سے جلوسِ چپ تعزیہ (معصوم کا تعزیہ) کے موقع پر 7/, ربیع الاول 1448ھ مطابق 21 اگست 2026، بروز جمعہ کو کربلا شاہِ مرداں، جور باغ، نئی دہلی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ٹرسٹ کے مطابق یہ طبی کیمپ دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گا، جہاں جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں، زائرین اور دیگر ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کیمپ میں تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مفت طبی معائنہ، طبی مشورہ، بنیادی طبی نگہداشت اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ضرورت کے مطابق مریضوں کو ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

کیمپ کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر وھب زیدی، ایم۔ ڈی۔ فزیشن ہوں گے۔ طبی ٹیم کا مقصد موقع پر موجود افراد کو فوری اور بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

یہ طبی کیمپ اے۔ ایم۔ آر۔ میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کے زیرِ اہتمام اور انجمنِ حیدری (رجسٹرڈ)، دہلی کے باہمی تعاون سے درگاہ شاہِ مرداں، کربلا، جور باغ، نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اے۔ ایم۔ آر۔ میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی عبادت کی حقیقی صورت ہے اور اسی جذبے کے تحت یہ طبی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ جلوسِ چپ تعزیہ کے موقع پر آنے والے افراد کو بروقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مقام: کربلا شاہِ مرداں، جور باغ، نئی دہلی

تاریخ: 21 اگست 2026، بروز جمعہ

وقت: دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک

رابطہ: 9568146232، 9319570586، 9871735839

ای میل: amrtrust41@gmail.com

ویب سائٹ: www.amrmedicaltrust.com

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha