حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں اور تجارتی مراکز کو مسمار کرنے کے لیے ترک کمپنی ’’ہیدرومک‘‘ کی مشینری استعمال کیے جانے کے انکشاف کے بعد کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر میں اسرائیلی فوج کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں اور تجارتی مراکز کی مسماری کے دوران ترک کمپنی ہیدرومک کی مشینری استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
تصاویر میں ہیدرومک کے لوگو والی تعمیراتی مشینری اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ان علاقوں میں موجود دکھائی دے رہی ہے جہاں فلسطینیوں کے مکانات اور تجارتی مراکز مسمار کیے گئے۔
ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ہیدرومک سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنی مشینری کے استعمال کے حوالے سے وضاحت پیش کرے گی۔
دستیاب معلومات کے مطابق، انقرہ میں قائم ترک کمپنی ہیدرومک اپنی مصنوعات اسرائیل میں ’’امکول‘‘ نامی اسرائیلی کمپنی کے ذریعے فروخت کرتی رہی ہے۔ امکول اسرائیل میں ہیدرومک کی نمائندہ کمپنی کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔









آپ کا تبصرہ