ہفتہ 9 مئی 2026 - 16:07
سال 2025 میں صہیونی جارحیت سے 40 ہزار فلسطینی بے گھر: اقوام متحدہ

حوزہ/ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج اور مسلح آبادکاروں کے حملوں کے نتیجے میں سال 2025 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 40 ہزار فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر بے گھر ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج اور مسلح آبادکاروں کے حملوں کے نتیجے میں سال 2025 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 40 ہزار فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے گھروں کو منہدم کرنے کی کارروائیوں نے مئی 2025 کے پہلے ہفتے میں 42 فلسطینیوں کو بے گھر کیا، جن میں 24 بچے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر مغربی کنارے میں قریب 40 ہزار افراد اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔

فرحان حق نے اوچا (UN OCHA) کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اور مسلح آبادکار مسلسل مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں اور ان کی جائیدادوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالانکہ یہ لوگ اس خطے کے اصل باشندے ہیں۔

گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی شدید جھڑپیں دیکھنے کو ملیں۔ استعماری آبادکاروں نے نابلس کے مشرق میں خربہ طانا علاقے میں واقع مسجد "بیت الشیخ" میں نمازیوں کا داخلہ روک دیا، جبکہ دیگر مقامات پر کھیتوں کو تباہ کرنے، فلسطینیوں پر حملہ کرنے اور متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے واقعات پیش آئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی یروشلم سمیت پورے مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی فوجی کارروائیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں کم از کم 1,155 فلسطینی شہید اور 11,750 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 22 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha