حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے آئی ایس او گلگت پاکستان کے تحت ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تصاویر دیکھیں: امریکہ مردہ باد ریلی
یوم مردہ باد امریکہ ریلی سے امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر برادر ثاقب علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والے تمام فسادات کی جڑ ہے، بلخصوص اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے امریکہ ہے، کبھی طالبان کے نام پر اسلام کو بدنام کیا تو کبھی داعش کو بنا کر دنیا بھر میں انسانیت کا قتل عام کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن (کے آئی یو یونٹ) کی جانب سے یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پریس کلب گلگت تک ریلی نکالی گئی۔
یاد رہے کہ 16 مئی کو پاکستان میں یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا مقصد امریکہ سے اظہار نفرت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا مقصد نئی نسل کو شیطان بزرگ امریکہ کی باطل تقلید سے بچانا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے حقیقی چہرے سے دنیا کو آشنا کروانا ہے۔ ہمارا مفاد پاکستان ہے، ہم کسی بھی صورت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔