حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم اللہ ۱۳ آبان کی مناسبت سے قم میں عوامی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام اور حامیان ولایت نے شرکت کی۔ یہ ریلی جانبازان اسکوائر سے شروع ہو کر چہارراہ شہداء تک جاری رہی۔
کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی سرزمین قم کے مؤمن اور انقلابی عوام نے ’’امریکہ مردہ باد‘‘، ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ اور ’’هیهات منا الذلة‘‘ کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے سرخ پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور رہبر شہید، شہداء، بالخصوص میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے مظلوم طلبہ کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔










آپ کا تبصرہ