۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ ایران کا اسلامی انقلاب مظلوموں اور ستمدیدہ قوموں کا حامی اور پشتپناہ ہے، اگر کل تک صرف ایران میں امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے تھے تو آج دنیا بھر میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم و قیادت کے جذبہ استقامت نے ایران کے اسلامی انقلاب کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

آقا سید حسن موسوی نے عالمی سطح پر انقلاب اسلامی کے اثرات اور برکات کے تعلق سے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کی مظلوم و ستمدیدہ اقوام کو عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف قیام کرنے کا حوصلہ عطا کیا ۔ اگر کل تک صرف ایران میں امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے تھے تو آج دنیا بھر میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب مظلوموں اور ستمدیدہ قوموں کا حامی اور پشتپناہ ہے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .