پیر 3 نومبر 2025 - 12:30
حوزہ علمیہ ایران کی جانب سے "یوم اللہ" ۱۳ آبان کی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل

حوزہ/ حوزہ علمیہ کی انتظامیہ "مرکز مدیریت حوزہ ہائے علمیہ ایران" نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملتِ ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ یومِ اللہ ۱۳ آبان کے موقع پر پرجوش اور انقلابی انداز میں ریلیوں اور اجتماعات میں شریک ہوں تاکہ ایک بار پھر ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی انتظامیہ "مرکز مدیریت حوزہ ہائے علمیہ ایران" نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملتِ ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ یومِ اللہ ۱۳ آبان کے موقع پر پرجوش اور انقلابی انداز میں ریلیوں اور اجتماعات میں شریک ہوں تاکہ ایک بار پھر ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ۱۳ آبان، انقلابِ اسلامی کی تاریخ کا یادگار دن ہے جو تین اہم واقعات کی یاد دلاتا ہے: سنہ ۱۳۴۳ ہجری شمسی میں حضرت امام خمینیؒ کی جلاوطنی، سنہ ۱۳۵۷ شمسی میں طلاب کی مظلومانہ شہادت اور سنہ ۱۳۵۸ شمسی میں ایرانی طلبہ کی جانب سے امریکی سفارت خانے (جاسوسی کے اڈے) پر قبضہ، جو استکبار کے خلاف ملت ایران کے عزم و استقلال کی علامت بن گیا۔

حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج جب پوری امتِ مسلمہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور امریکہ کی کھلی حمایت کا مشاہدہ کر رہی ہے، دنیا کے بیدار ضمیروں پر یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ صہیونیت اور عالمی استکبار انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ہزاروں بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین کا بہایا گیا خون ان کی شیطانی فطرت کا ناقابلِ انکار ثبوت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں ایران پر مسلط کی گئی ۱۲ روزہ جنگ نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا کہ دشمن، ملتِ ایران کے عزم و ایمان کو آزمانا چاہتا ہے، مگر ہمیشہ کی طرح وہ ایرانی قوم کے صبر، بصیرت اور دفاعی طاقت کے سامنے ناکام و شرمسار ہوا۔

اس کمیٹی نے امام خمینیؒ، شہدائے انقلاب اسلامی اور رہبرِ معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی رہنمائیوں کے تسلسل میں درج ذیل امور پر زور دیا ہے:

1. امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کے مظالم اور ان کے ہاتھوں بہنے والے بے گناہوں کے خون کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

2. ملتِ فلسطین، اسلامی مزاحمتی محاذ اور تمام حریت پسند اقوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جاتا ہے۔

3. ملتِ ایران سے پُرعزم شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ ایک بار پھر ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کی صدائیں عالمی استکبار کے ایوانوں کو لرزا دیں۔

4. ۴۵ سالہ انقلاب اسلامی کا تجربہ اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ عزت و کامیابی کا واحد راستہ، ایمان، مقاومت اور ولایت کی پیروی ہے۔

وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الأَعْلَونَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ" (آلِ عمران: ۱۳۹)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha