۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حشد شعبی

حوزہ/ عراق کی رضاکار فورس حشدش الشعبی کے آپریشنز کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی رضاکار فورس حشدش الشعبی کے آپریشنز کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

حشدش الشعبی کے آپریشنز کمانڈر قاسم مصلح نے کہا کہ انہوں نے عراق کے مغربی صوبے الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک گروہ کا سراغ لگایا اور وادی الکعره میں ان دہشت گردوں کو گھیر لیا اور مارٹر کا استعمال کرتے ہوئے راکٹ فائر کرکے مذکورہ گروہ کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

عراق کے صوبہ الانبار میں حشدش الشعبی کے آپریشن کمانڈر نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں فوج کے آپریشن میں کئی اہم رہنماؤں سمیت داعش کے 22 دہشت گرد مارے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .