۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ابو عقیلہ (الجزیرہ صحافی)

حوزہ/ ایک اسرائیلی اہلکار نے قبول کیا ہے کہ اس نے فلسطین میں چینل کی رپورٹر شیریں ابو عقیلہ کو گولی مار کر قتل کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسرائیلی اہلکار نے قبول کیا ہے کہ اس نے فلسطین میں چینل کی رپورٹر شیریں ابو عقیلہ کو گولی مار کر قتل کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 11 مئی 2022 کو ابو عقیلہ کو اس وقت گولی مار دی تھی جب وہ صیہونی فوجیوں کے حملے کی براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع کے دفتر میں کام کرنے والے ایک اعلیٰ اہلکار نے امریکی حکام کے سامنے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کے رپورٹر کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ اہلکار نے(جس نے اپنا نام نہیں بتایا)کہا کہ تل ابیب اس صحافی کے قتل کو قبول نہیں کرے گا۔

تاہم ’جیمز ملر‘ قتل کیس کے خصوصی تفتیش کار ’کرس کیب اسمتھ‘ نے الجزیرہ کو بتایا کہ ابو عقیلہ کو لگنے والی گولیاں حادثاتی طور پر نہیں چلائی گئیں بلکہ جان بوجھ کر اور مقصد سے چلائی گئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .