حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کے مطابق، الجزائر کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر صالح قوجیل نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ مسئلہ فلسطین الجزائر کے لیے ایک مرکزی مسئلہ ہے اور اور اس پر کسی قسم کا کوئی سودا نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے فلسطینی قومی اسمبلی کے اسپیکر روحی فتح سے ملاقات کے دوران فلسطینی عوام کے استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: فلسطینی اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے مسلسل ثابت قدم ہیں اور غاصب صہیونیوں کی بربریت کے خلاف اپنی سرزمین اور مقدسات کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ صالح قوجیل نے فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین پیشرفت، اسرائیلی حکومت کی طرف سے یروشلم اور اس کے مقدسات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی بار بار خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ یہودیوں کی آبادکاری کی پالیسی پر تل ابیب کے اصرار، فلسطینی اراضی اور مکانات کی تباہی اور قبضے وغیرہ کے بارے میں بھی بات چیت کی۔