۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
النخلہ

حوزہ/ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کڑا جواب دیں گے کیونکہ تل ابیب اور دیگر ناجائز قبضے والے شہر جہاد اسلامی کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کڑا جواب دیں گے کیونکہ تل ابیب اور دیگر ناجائز قبضے والے شہر جہاد اسلامی کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالہ نے اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے شہداء کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ہم بیت المقدس اور اس کی مساجد کی دیواروں اور اس کے دروازے پر اپنے شہداء کے نام لکھیں گے، اور دشمن کی طاقت اور جبر کا غرور فلسطینی قوم کے عزم، طاقت اور کوششوں سے ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، جہاد اسلامی کے ارکان نے اپنے اہل و عیال سے الگ ہونے کے باوجود مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کا مقابلہ کیا اور جہاد اسلامی نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی قوم کے دفاع کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .