حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دنوں بنیاد پرست صیہونی مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور اسلام مخالف نعرے لگائے، قبلہ اول کی بے حرمتی نے ایک بار پھر فلسطینی عوام میں ناراضگی کو جنم دیا۔
قبل ازیں مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کو کسی بھی حالت میں مسجد اقصیٰ کے کسی حصے پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے بارہا اپنے اس ارادے کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی عوام تمام شعبوں میں ان کے تمام جرائم کے لیے قابضین کے خلاف ڈٹے رہیں گے، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی حفاظت کے لیے بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔