۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
OIC

حوزہ/ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور مسجد میں ان کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونیوں کے ایسے جارحانہ اقدامات کے خلاف او آئی سی کا ایک خصوصی اجلاس آج جدہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور مسجد میں ان کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونیوں کے ایسے جارحانہ اقدامات کے خلاف او آئی سی کا ایک خصوصی اجلاس آج جدہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (Organisation of Islamic Cooperation) کے آج کے اجلاس میں مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

چند روز قبل اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹری نے اسرائیلی وزیر بن گوئر کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے حملوں اور جارحانہ اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیلیوں پر عائد ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .