۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

حوزہ / پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز  سے اظہاریکجہتی کےلئے آل کریانہ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام جی پی او چوک سےنکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک عبدالحلیم خان قصور یہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک عبدالحلیم خان قصور یہ نے پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز سے اظہاریکجہتی کےلئے آل کریانہ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام جی پی او چوک سےنکالی گئی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔

ریلی میں نگران صوبائی وزیر زراعت عبدالحلیم خان قصوریہ،حاجی نظام الدین ،جے یو آئی کے رہنما کفیل احمد نظامی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فتح اللہ میانخیل،ممبر ڈی آر سی حاجی بشیر بلوچ،سید انصار علی زیدی،مولانا ناصر عباس توکلی،جاوید مروت،ملک ایاز چھینہ،چوہدری شاہد راج ، چوہدری صدام پیپا دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

علامہ محمد رمضان توقیر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پاک فوج ہماری سرحدات کی محافظ ہے، جب بھی ملک پرمشکل وقت آیا پاک فوج نے ملک کا دفاع کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے، لیکن آج غیر ملکی ایجنڈے کے تحت پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔پوری قوم پاک فوج کی پشت پرہے۔پاک فوج پر ہر پاکستانی کو فخرہے۔جس نے ہمیشہ ملک کا دفاع کرکے پاکستان کو مستحکم کیا ہے۔دشمن کے عزائم پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہونگے۔

دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان و دیگر سیکورٹی فورسز سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کو پاکستانی سرحدوں کی محافظ قرار دیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .