۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/ یہ وقت ہے کہ وزیرستان کی طرح اب پورے ملک سے متشدد مفتیوں، تکفیریت کے مدارس اور انکے مالی منابع کا صفایا کیا جائے تاکہ نہ دہشت گردی باقی رہے اور نہ ہی اس سر زمین پر دہشت گردی کا نطفہ موجود رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی کا اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سخت بیانیہ کافی نہیں بلکہ سخت ایکشن کی ضرورت ہے۔ مملکت و ریاست بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ وزیرستان کی طرح اب پورے ملک سے متشدد مفتیوں، تکفیریت کے مدارس اور انکے مالی منابع کا صفایا کیا جائے تاکہ نہ دہشت گردی باقی رہے اور نہ ہی اس سر زمین پر دہشت گردی کا نطفہ موجود رہے۔

انکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے ملک کو کنگلا کر دیا ہے اور ملکی معیشت کی تباہ حالی کے باعث دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی متاثر ہے۔ آئی ایم ایف کے قرض کے سود کی قسطیں عوام کا خون نچوڑ کر وصول کی جا رہی ہیں اسکے باوجود بھی پاک فوج آپریشن کا اعلان کرے اور زندہ یزید کے خلاف قوم کو پکارے تو یہی قوم اس آپریشن پر آنے والا خرچ اٹھانے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت کو دہشت گردوں سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف کی مدد کے منتظر نہ رہیں بلکہ خداوند تعالیٰ کی ذات کے بعد اپنی قوم پر بھروسہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .