۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
ائتلاف جوانان انقلاب ۱۴ فوریه بحرین

حوزہ/ سعودی عرب کے ان جرائم کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ خطے کے عوام یکجہتی کا اظہار کرے اور متحد ہو جائے تاکہ اس دہشت گرد حکومت کو روکا جا سکے جس نے خون بہایا اور انسانیت کو شرمسار کرنے والے گھناؤنے اور وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 14 فروری انقلاب یوتھ اتحاد کی سیاسی کونسل نے قطیف میں 3 شیعہ جوانوں کو پھانسی دینے کے جرم کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئےامام خمینیؒ کی دور اندیشی اور بصیرت کی جانب اشارہ کرتے کہا: امام خمینیؒ نے صحیح کہا تھا کہ خطے کے بدمعاشوں کا جرم اور ان کی بے عدالتی ہر روز عیاں ہوتی جا رہی ہے۔

14 فروری انقلاب یوتھ اتحاد نے کہا: امام خمینی نے ہمارے لیے ایک اخلاقی سند اور ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر پیش کیا اور انقلاب کے اصول اور ظالموں کے خلاف مشترکہ کارروائی اور ایک وسیع اتحاد کی ضرورت پر زور دیا جس سے ظالم حکومتوں کے خلاف تمام مظلوم اکٹھا ہوں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے۔

14 فروری انقلاب یوتھ اتحاد نے اپنے بیان میں کہا: اتوار کے روز حکومت آل سعود نے قطیف میں تین بے گناہ شہریوں کو مذہبی اور انسانی اقدار پامال کرتے ہوئے پھانسی دے دیا جن کے نام شہید حسین المحیشی، شہید فاضل النصیف ، شہید زکریا المحیشی ہے، عجب ہے کہ مسلسل قتل و غارت گری کے با وجود حکومت آل سعود نے شہداء کی لاشوں کو وارثین کے حوالے نہیں کیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو حتیٰ تجہیز و تکفین سے محروم کر دیا، ان شہیدوں میں سے دو نوجوان شہید بحرینی شہید بھی ہیں جن کے نام جعفر سلطان اور صادق ثامر ہیں ۔

سعودی عرب کے ان جرائم کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ خطے کے عوام یکجہتی کا اظہار کرے اور متحد ہو جائے تاکہ اس دہشت گرد حکومت کو روکا جا سکے جس نے خون بہایا اور انسانیت کو شرمسار کرنے والے گھناؤنے اور وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا جو اب بھی خاص طور پر یمن، بحرین اور حجاز میں جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .