۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حج

حوزہ / سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی وزارت حج و عمرہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق فوری طوری پر نافذ العمل ہوگا۔ یہ پابندیاں عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے ضیوف الرحمان کے فضائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاکید کی کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر ضرور عمل کریں۔

قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ سعودی عرب آمد پر اپنے نقدی اور قیمتی اشیا سے متعلق مکمل تفصیلات سے ایئرپورٹ کے عملے کو آگاہ کریں۔ بیرون ملک کی کرنسی اور قیمتی اشیا اتنی ہی لائیں جتنی مقدار میں اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے فرزندان توحید حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس بار ریکارڈ حاضری کے باعث حکومت نے خصوصی انتظامات بھی کیے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .