۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
فیصل بن فرحان وزیر امور خارجه عربستان سعودی

حوزہ / سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان 17 جون 2023ء بروز ہفتہ کو ایران کا دورہ کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فیصل بن فرحان فرحان 17 جون 2023ء ہفتے کے دن جمہوریہ اسلامی ایران کے حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے مقصد سے تہران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے اس سفر کے دوران وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے علاوہ صدر مملکت ایران اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل رأٔی الیوم روزنامے نے باخبر سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان عنقریب صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی کے نام سعودی بادشاہ ملک سلمان بن عبد العزیز کا ایک پیغام لے کر جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ میں ہوئے برکس تنظیم کے رکن ممالک کے اجلاس کی سائڈ لائن پر بھی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .