۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سعودی آمریکا

حوزہ/ امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان تیل کے تنازعات میں اضافے کے بعد بائیڈن انتظامیہ کو دھمکی دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان تیل کے تنازعات میں اضافے کے بعد بائیڈن انتظامیہ کو دھمکی دی ہے۔

"واشنگٹن پوسٹ" اخبار نے جمعہ کی صبح (9 جون) کو ایک رپورٹ شائع کی اور لکھا: سعودی عرب کے ولی عہد نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن نے ہمارے خام تیل کی اوسط پیداوار میں کمی لانے کی وجہ سے ریاض کے خلاف پابندی لگائی تو ہم بھی ان پابندیوں کا جواب پابندی سے دیں گے اور تمام امریکی مفادات پر پابندی لگا دیں گے۔

اس اخبار نے لکھا کہ ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس دستاویز کے مطابق، بائیڈن نے سعودی عرب کو گزشتہ سال تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر تیل کی پیداوار میں کمی کے سلسلے میں سعودی عرب کے فیصلے پر دھمکی دی تھی کہ اس کے نتائج سعودی عرب کو بھگتنے پڑیں گے، اس کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع کرنے اور امریکہ سے معاشی انتقام لینے کی دھمکی دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .