حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن حجت الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم دولابی نے قشم نامی ایرانی شہر میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں کہا کہ محنت کش مزدور کسی بھی ملک کے معاشی محاذ کے سپاہی ہیں اور ملکوں کی ترقی، مزدور طبقے کی کوششوں پر منحصر ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزدور کا مسئلہ کئی زاویوں سے اہم ہے، مزید کہا کہ مزدور، انفرادی نقطۂ نظر سے چاہیے وہ کسی بھی معاشرے یا محاذ پر رہتا ہو اور اس کا امر معاش کیلئے اپنے اعضاء و جوارح کو بروئے کار لانا، اسلامی معیارات کی بنیاد پر عزت کا باعث اور پسندیدہ عمل ہے۔
حجت الاسلام دولابی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا بے کار جوانوں سے نفرت کرتا ہے، اس بات پر تاکید کی کہ خاندان کے امر معاش کیلئے محنت اور مزدوری کرنا جوانوں کیلئے ایک ضروری امر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا نظام ایک ایسا نظام ہے جو عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے، دنیا میں عدل و انصاف کے قیام اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشريف کی عالمی حکومت کی بنیاد رکھنے کیلئے کوشاں ہے، جس کا نتیجہ، مستضعفین جہاں کی حکمرانی ہے۔
مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ آج ہمارا اسلامی نظام وہ واحد نظام ہے جو ظالم امریکہ کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونے کے ساتھ آمرانہ سوچ کو پروان چڑھنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے اور خطے کے بہت سے ممالک، نظام اسلامی سے سیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب نے نیز مزاحمت کے محاذ کا رخ کیا ہے اور 43 سال کے بعد انقلابِ اسلامی کی کوششیں خطے اور عالمی سطح پر اپنا اثر دکھا رہی ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم دولابی نے مزید کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ جس آرزو کی تلاش میں تھے، آج وہ پوری ہو رہی ہے، دنیا کا نظام بدل گیا ہے اور طاقت جبھۂ اسلام اور مقاومت کے ہاتھ میں آ گئی ہے اور جبھۂ مقاومت عالمی طاقتوں میں شامل ہو گیا ہے۔