۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
News ID: 390193
1 مئی 2023 - 20:07
یوم مزدور

حوزه/ جس کے بارے میں صادق رسولؐ نے فرمایا: اِس سے زیادہ سچے آدمی پر آسمان نے سایہ نہیں کیا اور نہ ہی زمین نے کسی ایسے شخص کو جگہ دی ہے (جو اس سے زیادہ سچا ہو)۔ جس نے عیسیٰ ابنِ مریم ؑ کا زہد و انکساری دیکھنا ہو وہ اسے دیکھے۔

تحریر: سید اظہار بخاری

حوزہ نیوز ایجنسی | جس کے بارے میں صادق رسولؐ نے فرمایا "اِس سے زیادہ سچے آدمی پر آسمان نے سایہ نہیں کیا اور نہ ہی زمین نے کسی ایسے شخص کو جگہ دی ہے (جو اس سے زیادہ سچا ہو)۔ جس نے عیسیٰ ابنِ مریم ؑ کا زہد و انکساری دیکھنا ہو وہ اسے دیکھے۔

جس کے بارے میں باب مدینۃ العلمؑ فرمادیں "اس کے پاس ایسا علم ہے جس سے لوگ محروم ہیں اور وہ ایسے علم سے مستفید ہو رہا ہے جو کبھی کم نہیں ہوتا ۔ یہ ان لوگوں میں سے ہے جن کی جنت بھی مشتاق ہے۔"

وہ مزدور لیڈر جو حکمرانوں کے محلّات کے سامنے کھڑا ہو کر انہیں مال جمع کرنے سے روکتا رہا اور غریبوں مزدوروں کو ان کا حق دینے کا مطالبہ کرتا رہا۔

ایسا حقیقی مزدور لیڈر جس کا کل اثاثہ چار کپڑے اور چند جانور تھے لیکن دنیا سے روانہ ہونے سے قبل یہ اثاثہ بھی ختم کر کے گیا۔

وہ مزدور لیڈر کہا کرتا تھا " اگر کسی انسان کے پاس ایک وقت کے کھانے پینے سے زیادہ کی روزی ہے تو گویا وہ کنز ہے جس کے بارے میں کتاب و سنت میں وعیدیں آئی ہیں۔"

ایسے مزدور لیڈر کو "مسیح الاسلام " کہا جائے تو اس میں کیا شک ہے۔

یومِ مزدور یکم مئی پر تعیش ہوٹلوں اور ٹھنڈے شادی ہالوں میں منانے والوں کو "ابوذر" کے موقف اور طرزِ زندگی کی طرف دیکھنا ہوگا۔ آج ابوذر اور اس کے مزدوروں سے عملی یکجہتی دکھانا ہوگی۔

ابوذر کی مزدور یونین کا ایک ادنٰی سا رکن - سید اظہار بخاری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .