۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا سید ایمان احمد

حوزہ/ حکومات اگر مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے ایک ایسا سسٹم بنا دے کے جہاں انکی روزی روٹی میں رکاوٹ نہ آئے تو یہ ایک عظیم کام ہوگا اور ملک میں فتنہ فساد قتل چوری مافیا، ان تمام چیزوں میں ایک بڑا فرق نظر آجائے گا جو انسانیت کی بقا کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔ 

تحریر: مولانا سید ایمان احمد لکھنؤ، حوزہ علمیہ قم

حوزہ نیوز ایجنسی | مزدور دنیا بھر میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ اپنے جان، مال اور وقت کی قربانیاں دے کر ہماری مشقتوں کو کامیاب بناتے ہیں۔ ان کا کردار ہماری زندگیوں میں ہے اور ہماری زندگیوں میں بے حد ضروری بھی ہے اس لئے انکی قدر کریں۔

امام جعفر صادق علیه السلام فرماتے ہیں جو شخص اپنے گھر والوں کے رزق کے لئے محنت مزدوری کرتا ہے وہ اس جنگجو کی طرح ہے جو راہ خدا میں لڑتا ہے۔(1)

شاید مزدوروں کو ان کی محنت و مشقت بھرے دن کا یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ کتنی بڑی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کے پھٹے پرچوں والے کپڑے، تنگ کمرے اور خراب نظام صحت ان کے بہترین دوست ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پہلی مئی کو جب مزدور دن مانایا جاتا ہے تو ان کی خدمات کی قدر کی جاتی ہے۔

اس دن مزدوروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کےلئے آواز بھی اٹھانا ہے۔ یہ مزدور جو سب کی سنتا ہے لیکن اس کی سننے والا کوئی نہیں،

۱ مئی مزدور دن پر ہم کو اپنی نہایت پر شان شوق سے کام کرنے والے مزدوروں کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ ان کی زندگیاں بہت دشوار اور اپنے خاندان کی فراوانیوں کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ان کی زندگی میں کسی قسم کی آسانی نہیں ہوتی ہے۔

۱ مئی ہمیشہ منایا جا تا ہے لیکن مزدر اور محنت کش انسان آج بھی روزی کمانے کے ذریعہ تلاش کررہا ہے، ایک وجہ یہ بھی ہے کے ترقی یافتہ اور ٹکنالوجی کی دنیا میں وہ تنہا کھڑا ہے کیونکہ اس کے پاس اس کی صلاحیت نہیں۔

مزدوروں اور محنت کش افراد سے میری گزارش ہے آپ تعلیمی میدان میں بھی آئیں اور زمانہ کے ساتھ خود کی رفتار میں بھی اضافہ کریں کیونکہ آئندہ ۱۰ سالوں میں زمانہ بہت تبدیل ہونے والا ہے (ایسا کیوں یہ ایک الگ موضوع ہے) تب سختیاں عام و خاص دونو کے لئے پیش آنے والی ہیں خود کو ہنرمند بنائے کیونکہ اہمیت ہنرمندی کی ہے۔

امام علی ع فرماتے ہیں ہرانسان کی قیمت وہ ہنر ہے جو اس کے اندر پایا جاتا ہے۔

حکومات اگر مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے ایک ایسا سسٹم بنا دے کے جہاں انکی روزی روٹی میں رکاوٹ نہ آئے تو یہ ایک عظیم کام ہوگا اور ملک میں فتنہ فساد قتل چوری مافیا، ان تمام چیزوں میں ایک بڑا فرق نظر آجائے گا جو انسانیت کی بقا کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔

آخر میں فقط مزدور دن پر یہی کہنا ہے ہر قسم کے مزدوروں کے لئے احساس جدید پیدا کرنا چاہیئے۔ ہمیں ان کی خدمات کی قدر کرنی چاہیئے ان کا احترام کرنا چاہئے اور ان کی مزدوری میں کوئی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے۔

رسول اسلام فرماتے"مزدور کو اسکا پسینہ سوکھنے سے پہلے ہی اسکی مزدوری دے دو"۔

________________________

۱: الْكَادُّ عَلَى عِيَالِهِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّه

کافی (ط-الاسلامیه) ج ۵ ، ص ۸۸ ، ح ۱

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .