مزدور
-
آیت اللہ اعرافی کا ایرانی قوم کے نام تعزیتی پیغام:
طبس میں پیش آنے والے کان حادثے نےعوام اور علمائے کرام کو غمزدہ کر دیا ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے طبس کان میں مزدوروں کی جان لیوا حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ طبس کے فداکار اور محنتی کان کنوں کی دردناک موت نے پوری قوم اور حوزہ علمیہ کو غمزدہ کر دیا ہے۔
-
پاکستانی وزیر اعظم کا ایرانی صوبۂ جنوبی خراسان ”کوئلہ کان حادثے“ پر اظہارِ افسوس
حوزہ/پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایرانی صوبۂ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
اسلام میں مزدوروں اور ملازموں کے حقوق
حوزہ/ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی حدیث کی روشنی میں مالک یا مزدور لالچی نہ ہوں۔ کیونکہ اگر یہ لالچی ہوں گے تو یہ اپنی لالچ میں حلال کے ساتھ ساتھ حرام بھی اکٹھا کریں گے، ممکن ہے اس سے ان کے جسموں کو تو سکون ملے لیکن ان کی روح بے چین اور بیمار پڑ جائے گی۔
-
مزدوروں سے ملاقات میں امام خامنہ ای :
مغرب غزہ کی حمایت کو دہشت گردی بتاتا ہے اور اسی لیے اس نے ایران پر پابندیاں لگائي ہیں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 24 اپریل 2024 کی صبح پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات کی۔
-
یوم مزدور
"مزدور" کے لیے ڈاکٹر اقبال کا پیغام
حوزہ|اقبال کی نظر میں دین اور سیاست سے جدائی کا تصور درست نہیں ہے۔ اگرچہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مولوی حکمران رہیں، بلکہ اسلام کے دیئے گئے بنیادی سیاسی اصولوں پر مبنی سیاست مراد ہے، ایسی سیاست جہاں اقتدار ایک امانت الٰہی ہوتا ہے،ذاتی خواہشات کی سیڑھی نہیں۔
-
مزدور دنیا بھر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
حوزہ/ حکومات اگر مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے ایک ایسا سسٹم بنا دے کے جہاں انکی روزی روٹی میں رکاوٹ نہ آئے تو یہ ایک عظیم کام ہوگا اور ملک میں فتنہ فساد قتل چوری مافیا، ان تمام چیزوں میں ایک بڑا فرق نظر آجائے گا جو انسانیت کی بقا کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔
-
یوم مزدور کی مناسبت سے محنت کش طبقے سے خطاب، کام اور پیداوار کے سلسلے میں اہم نکات پر تاکید:
بے روزگاری، بدعنوانی کی جڑ ہے۔ بہت سی بدعنوانیاں، بے روزگاری کی وجہ سے ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ افراط زر پر کنٹرول اور پیداوار میں پیشرفت کے نام سے موسوم سال کے دوسرے مہینے میں یوم محنت کشاں کی مناسبت سے ملک بھر کے محنت کش طبقے کے افراد، مزدور یونینوں کے بعض اراکین اور کو آپریٹیوز، لیبر اور سوشل ویلفیئر کی وزارت کے عہدیداروں نے سنیچر کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
لیبر اور محنت کش طبقے کے افراد کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات:
مزدور کے سلسلے میں اسلام کا نظریہ قدر شناسی پر مبنی ہے، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے پیر کی صبح مزدوروں اور محنت کش طبقے کے بعض افراد سے ملاقات میں انھیں پروڈکشن کی ریڑھ کی ہڈی بتایا۔
-
ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عالمی یوم مزدور “کے موقع پر کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدور مزدوروں کی جد و جہد یاد دلاتاہے،مزدوروں کی جد و جہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
-
سانحہ مچھ لرزہ خیز واقعہ، شہریوں کے تحفظ میں ناکامی کیوں؟، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ ہزارہ محنت کشوں کو ہاتھ پاﺅں باندھ کر بے دردی سے تیز دھار آلہ سے قتل اور ذبح کرنا درندگی اور سفاکیت کی بد ترین مثال ہے، اور مطالبہ کیا کہ سانحہ مچھ کے علاقہ گیشتری میں ملوث سفاک قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں کس کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔