۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام جمیل الباقری

حوزہ/ سعودی حکومت نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جمیل الباقری کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ مناسک حج ادا کر رہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی سیاسی جماعت 14 فروری انقلاب یوتھ اتحاد نے سعودی حکومت کے ہاتھوں بحرینی عالم دین کی مناسک حج ادا کرنے کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جمیل الباقری کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

اس سیاسی جماعت نے اپنی وبسائٹ پر لکھا: ایک ویڈیو کلپ کی اشاعت کے بعد جس میں انہیں مسجد الحرام میں دعائے فراج (دعائے امام زمانہ عج) پڑھتے ہوئے دکھایا گیا، اس بحرینی عالم کو مکہ مکرمہ میں کاروان الدیری کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے لبنان کے نوجوان حیدر سلیم کو گزشتہ سال حج دوران میں دعائے امام زمانہ (عج) پڑھنے کے جرم میں گرفتار کر کے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .