۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کیسر باغ

حوزہ/ حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں کیسر باغ ہال، ڈونگری، ممبئی میں ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 10/جون2023 کو اثناء عشری یوتھ فاؤنڈیشن، خوجہ شیعہ اثناء عشری جماعت، مسجد ایرانیان (مغل مسجد) اور دیگر کئی تنظیموں نے مشترکہ طور پر عظیم رہنماء حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں کیسر باغ ہال، ڈونگری، ممبئی میں ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین، مرد حضرات اور بچوں کے علاوہ مولانا حسنین کراروی، مولانا حسین مہدی حسینی، مولانا ضیغم رضوی، دیگر علماء کرام اور سماج کی معزز ہستیوں نے شرکت کی۔

مقررین نے امام خمینی (رح) کی زندگی، عزم اور دنیا کے لئے ان کی خدمات پر اپنے خیالات اور عقیدت کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران بچوں نے امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے "سلام فرماندہ" ترانے کو پیش کیا۔

یہ تقریب عظیم رہنما کی زندگی پر خراج عقیدت کا نذرانہ تھا جنہوں نے سب کے لئے انصاف، آزادی، وقار اور اپنی دور اندیشی سے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔

10 جون کی تقریب سے قبل 2 جون کو نماز جمعہ کے بعد ممبئی کے مختلف مقامات پر امام خمینی (رح) کی یاد میں مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ ان مجالس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جو عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

یہ یادگار تقریب اُن تمام لوگوں کو یاد رکھنے اور ان کے اعزاز میں ان کی اہمیت کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے انسانیت کے لئے اہم خدمات انجام دیئے۔ امام خمینی (رح) کی عظیم ہستی لوگوں کی زندگیوں پر دیرپا اثرات چھوڑنے اور ایک بہتر دنیا کے لئے کام کرنے کی ترغیب دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔

اس تقریب میں ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جو امام خمینی (رح) کی دور اندیشی، جدوجہد اور ایران میں انقلاب لانے میں ان کے کردار اور دنیا بھر میں اس کے اثرات پر مبنی تھی۔

تقریب کے اختتام پر بقیت اللّٰہ اسکاؤٹس کے اراکین نے اس عظیم عالمی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .