۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام والمسلمین وعد مرادبیگی-مدیر حوزه علمیه ایلام

حوزہ / ایران کے صوبہ میں حوزہ علمیہ ایلام کے مدیر نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای اپنی تدبیر، حکمت، دور اندیشی اور خدا پر توکل اور امام زمانہ (عجل) کی مدد کے ساتھ ملک کو لیڈ کر رہے ہیں۔ رہبر معظم اس وقت  نہ صرف اہل ایران اور مسلمانوں کے لیے بلکہ دنیا کے تمام مظلوموں کے لیے بھی امید کی ایک کرن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ میں حوزہ علمیہ ایلام کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین وعد مراد بیگی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا: آیت اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی قیادت کا چونتیسواں سال بھی ان کے اقتدار، ہمت اور تدبر، حکمت و دوراندیشی کے ساتھ موفقیت اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رح) کی رحلت کے بعد ہر کوئی اس بات کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ مستقبل کا رہبر کون ہوگا جو شجاع و طاقتور بھی ہو اور مدبر بھی ہو اور اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت اور انقلاب کی عظمت اور مکتب امام (رح) کی حفاظت بھی کر سکے۔ خدا کے فضل سے مجلس خبرگان رہبری نے حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو قیادت کے لئے انتخاب کیا اور اس عظیم اور دانشمند رہنما کو اس الہی مشن کا فریضہ سونپا۔

حجت الاسلام بیگی نے کہا: رہبر معظم شروع سے ہی مختلف فتنوں اور دشمنوں کے حملوں کا شکار رہے ہیں۔ دشمن آپ کے روشن اور پاکیزہ چہرے کو داغدار کرنا چاہتا تھا اور رہبر معظم اور عوام اور نوجوانوں کے درمیان دوری پیدا کرنا چاہتا تھا لیکن جیسا کہ خداوند متعال نے قرآن کریم میں فرمایا ہے "یرِیدُونَ لِیطْفِؤُا نُورَ الله بِأَفْواهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کرِهَ الْکافِرُونَ" یعنی "وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں اور اللہ انکاری ہے ہر بات سے سوا اس کے کہ وہ اپنے نور کو کمال تک پہنچائے اگرچہ کافر اس کو ناپسند کریں۔"

حجۃ الاسلام والمسلمین مرادبیگی نے مزید کہا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای اپنی تدبیر، حکمت، دور اندیشی اور خدا پر توکل اور امام زمانہ (عجل) کی مدد کے ساتھ ملک کو لیڈ کر رہے ہیں۔ رہبر معظم اس وقت نہ صرف اہل ایران اور مسلمانوں کے لیے بلکہ دنیا کے تمام مظلوموں کے لیے بھی امید کی ایک کرن ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .